لاہور: پاکستان ویمن ٹیم کے کوچ ڈیوڈ ہیمپ نے ایکسٹینشن نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ ہیمپ اپنے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں چاہتے ہیں ، ڈیوڈ ہیمپ کا کنٹریکٹ اکتوبر میں ختم ہو رہا ہے۔ پاکستان ویمن ٹیم کے کوچ ڈیوڈ ہیمپ نے کہا ہے کہ میرا پاکستان میں ویمنز ٹیم کے ساتھ اچھا وقت گزرا، کوچنگ کے دوران فیملی کو ٹائم نہیں دے سکا، میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں، پی سی بی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ ہیمپ کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔