بوٹسوانا میں دنیا کا دوسرا بڑا ہیرا دریافت

 بوٹسوانا میں دنیا کا دوسرا بڑا ہیرا دریافت

ویب ڈیسک : افریقہ کے ملک بوٹسوانا میں دنیا کا دوسرا بڑا ہیرا دریافت ہوا ہے۔

 کینیڈین مائننگ کمپنی ' لوکیرا ڈائمنڈ' نے دو ہزار 492 قیراط کا ہیرا بوٹسوانا کے صدر کے حوالے کیا۔ 

کینیڈا کی کان کنی کمپنی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ دنیا کے اب تک کے سب سے بڑے ہیروں میں سے ایک 2492 قیراط کا ہیرا افریقی ملک بوٹسوانا میں دریافت ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی لوکارا ڈائمنڈ کارپوریشن نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ ’ یہ ہیرا شمال مشرقی بوٹسوانا میں کیروے ڈائمنڈ مائن (ہیروں کی کان) میں سے ملا ہے۔

افریقی ملک بوٹسوانا میں ہیروں کی یہ کان دارالحکومت گیبرون سے تقریباً 430 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

ہیرا تلاش کرنے والی کینیڈین کمپنی نے اس کی قیمت یا  معیار کی تحقیق کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی۔

قیراط کے لحاظ سے کہا جا سکتا ہے کہ یہ ہیرا اب تک کے سب سے بڑے جواہر کے معیار سے کم نہیں۔

اس دریافت سے قبل 1905 میں 3016.75 قیراط کا کلینن ڈائمنڈ جنوبی افریقہ سے دریافت ہوا تھا اور یہ ہیرا دوسری بڑی دریافت ہے۔

کینیڈا کی کمپنی لوکارا کے صدر اور سی ای او ولیم لیمب نے اپنے بیان میں کہا ہے ’ 2492 قیراط کے غیر معمولی ہیرے کی بازیابی پر ہمیں انتہائی خوشی ہے۔

ولیم لیمب نے مزید بتایا ’ ہماری کمپنی نے میگا ڈائمنڈ ریکوری ایکسرے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس بات کا اندازہ لگایا ہے کہ قیمتی پتھروں کی تلاش میں اب تک کے سب سے بڑے ہیروں میں سے ایک ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ ہیروں کی کانیں بوٹسوانا میں ہیں اور ہیروں کی کان کنی ملک کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ ہے۔

کینیڈین ڈائمنڈ مائن کمپنی لوکارا نے اس ہیرے کی دریافت کا اعلان کرنے سے قبل بتایا ہے کہ کمپنی نے 2019 میں بوٹسوانا سے 1758 قیراط کا سیویلو نامی ہیرا دریافت کیا تھا۔

Watch Live Public News