لاہور ہائیکورٹ: کوہ نور ہیرا واپس لانے کے لیے درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ: کوہ نور ہیرا واپس لانے کے لیے درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ میں کوہ نور ہیرا برطانیہ سے واپس لانے کے لیے بیرسٹر جاوید اقبال کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کو کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ کوہ نور ہیرا حکومت پاکستان کی ملکیت تھا، کوہ نور ہیرے کو سابق حکمرانوں نے سیاسی بنیادوں پر ملکہ برطانیہ کو دے دیا، کوہ نور ہیرا وطن واپس لانے کے لیے حکومت پاکستان کو حکم دیا جائے۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔