وزیرا عظم کا لیسکو میں کرپشن کے الزامات پر نکالے جانیوالے 12 افسران کی بحالی کا نوٹس

وزیرا عظم کا لیسکو میں کرپشن کے الزامات پر نکالے جانیوالے 12 افسران کی بحالی کا نوٹس

(ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف  نے   لیسکو میں کرپشن کے الزامات پر نکالے جانے والے 12 افسران کی بحالی کا نوٹس لے لیا ۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر پر کرپشن الزامات کی تحقیقات اورکرپٹ افسران کی تعیناتی کی انکوائری کے لیے   وزیر اعظم پاکستان نے کمیٹی تشکیل دے دی ۔ کمیٹی ایف آئی اے افسران کی لیسکو کیسز کو چھپانے کے معاملے کی تحقیقات بھی کرے گی ۔

12 کرپٹ لیسکو افسران کی بحالی کا معاملہ بھی کمیٹی دیکھے گی، ایک نجی ہاؤسنگ سکیم کی غیر قانونی الیکٹریفیکیشن اور تنصیبات کا بھی کمیٹی جائزہ لے گی ۔ ہٹاچی کےبریکرز کی خریداری کا غیر قانونی طریقہ کار اور بےضابطگیوں کی تحقیقات بھی کمیٹی کرے گی۔

گزشتہ جون میں ہونے والی اووربلنگ اور اس کے طریقہ کی خلاف ورزی کا بھی کمیٹی جائزہ لے گی ، سابق لیسکو چیف محمد امین کی تعیناتی میں رولز پر عملدرآمد کی بھی تحقیقات ہوں گی۔  

سابق وفاقی سیکرٹری شاہد خان کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے ، ممبرز میں سیکریٹری پاور ڈویژن، لیسکو نمائندہ اور آئی بی کا نمائندہ شامل ہو گا ۔ کمیٹی دس دنوں میں رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔

Watch Live Public News