ویب ڈیسک: امریکا میں دہائی کے سب سے سرد موسم اور سرد ترین درجہ حرارت کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا۔
نیشنل ویدر رپورٹس کے مطابق امریکہ کے وسط سے شروع ہونے والا طوفان اگلے دودنوں میں مشرق کی طرف بڑھے گا۔ انتظامیہ کی جانب سےکینٹکی اور ورجینیا کی ریاستوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ امریکہ کے کچھ حصوں بشمول مسی سپی اور فلوریڈا میں شدید سردی کی لہر سے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے،جہاں سخت سردی اور برفباری سے معمولات زندگی متاثر ہوسکتا ہے۔
واشنگٹن ڈی سی، بالٹی مور اور فلاڈیلفیا سمیت آج سے پیر تک برفباری کی توقع ہےجبکہ ورجینیا کے کچھ حصوں میں 5 سے 12 انچ کے درمیان برفباری ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔
نیشنل ویدر سروس کے مطابق اتوار تک وسطی میدانی علاقوں کو بھی برفانی طوفان اپنی لپیٹ میں لے لے گا جس کی وجہ سے سفر کرنا انتہائی مشکل اور خطرناک ہو جائے گا، ’سڑکوں سے گزرنا ناممکن ہو جائے گا جبکہ موٹرسائیکلوں کے پسھلنے کا خطرہ بھی بڑھ جائے گا۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شمال مشرقی کنساس سے شمال وسطی مسوری تک 15 انچ (38 سینٹی میٹر) سے زیادہ پڑنے والی برف ایک دہائی میں ہونے والی سب سے زیادہ برف باری ہوگی۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن پانچ انچ یا اس سے زیادہ برف سے ڈھک سکتا ہے جبکہ قریبی علاقوں میں 10 انچ تک برف پڑ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2011 کے بعد یہ جنوری سرد ترین جنوری بن سکتا ہے،سردی کی شدت ایک ہفتے تک برقرار رہے گی۔
