کراچی ؛ کپتان کی حاضر دماغی نے طیارے کو حادثے سے بچا لیا

 کراچی ؛ کپتان کی حاضر دماغی نے طیارے کو حادثے سے بچا لیا

ویب ڈیسک:پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی انتظامیہ کی مبینہ غفلت و لاپرواہی، کراچی ایئرپورٹ کے طیاروں کے لیے مخصوص جیولیٹ  ٹیکسی وے پر لوہے کی دھات ٹکڑے کے باعث تربیتی طیارہ حادثے سے بچ گیا۔

تربیتی طیارہ اڑان بھرنے کے لئے ٹیکسی وے سے رن وے کے لئے  جارہا تھا،ٹیکسی وے پر لوہے کی دھات کے ٹکڑے سے طیارہ کا ٹائر پھٹ گیا، طیارے کے کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ کا ایمرجنسی بریک لگاکر کنٹرول کیا۔

واقعے سے نجی ایوی ایشن  کمپنی کے طیارے کو 5 لاکھ روپے مالیت سے زائد کا نقصان ہوگیا۔

عمران اسلم خان بانی ایئرکرافٹس اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ طیارے کے حادثے کے حوالے سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور سی اے اے کو تحریری طور آگاہ کردیا۔

طیاروں کی فلائٹ سیفٹی اور حادثہ سے محفوظ رکھنے کے لئے پاکستان ایرپورٹس اتھارٹی اقدامات کرے۔

ٹیکسی وے پر لوہے کے ٹکڑے فلائٹ سیفٹی کے باعث طیاروں کے بڑے حادثے کا سبب ہوتے ہیں۔

Watch Live Public News