لاہور؛ شہری گھر کی دہلیز پر لُٹ گیا

لاہور؛ شہری گھر کی دہلیز پر لُٹ گیا

ویب ڈیسک: لاہور میں ڈاکو راج برقرار، پولیس خاموش تماشائی بن گئی,   گجر پورہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات، شہری گھر کی دہلیز پر لٹ گیا۔

موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے عمر نامی شہری سے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کی،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

فوٹیج میں دو مسلح ڈاکوؤں کو گن پوائنٹ پر شہری کو لوٹتے دیکھا جا سکتا ہے،ڈاکو شہری سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوئے۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تھانہ گجر پورہ میں درج کرلیا، پولیس کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Watch Live Public News