ویڈیو: وزیر اعظم کی ملاقات، شیخ محمد بن زاید النہیان  نے خود گاڑی چلائی

ویڈیو: وزیر اعظم کی ملاقات، شیخ محمد بن زاید النہیان  نے خود گاڑی چلائی

(ویب ڈیسک )   گاڑی میں کافی دیر تک دونوں رہنماؤں کی غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو ہوئی۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر   شیخ محمد بن زاید النہیان سے رحیم یار خان میں ملاقات ہوئی۔

شیخ محمد بن زاید النہیان نے خود گاڑی چلائی جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف انکے ساتھ تھے، گاڑی میں کافی دیر تک دونوں رہنماؤں کی غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو ہوئی۔

وزیرِاعظم نے صدر متحدہ عرب امارات کو انکے دوسرے گھر پاکستان میں خوش آمدید کہا،غیر رسمی گفتگو کے دوران دونوں رہنما ہنستے مسکراتے نظر آئے۔

Watch Live Public News