شاہد خاقان عباسی کا کرم متاثرین کے حق میں مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

شاہد خاقان عباسی کا کرم متاثرین کے حق میں مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: کنوینر عوام پاکستان شاہد خاقان عباسی کا کرم میں متاثرین کے حق میں مقدمہ دائر کرنے کا اعلان، شاہد خاقان عباسی نے کہا کرم کے متاثرین کے لیے انصاف کی جنگ جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کےمطابق شاہد خاقان عباسی نے کرم میں ریاستی اقدامات کے نام پر زیادتیوں پر اظہار افسوس کیا، کہا کہ  کرم متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، کرم متاثرین کو انصاف کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریاستی زیادتیوں کے خاتمے اور انصاف کی فراہمی تک جدوجہد جاری رہے گی، شاہد خاقان عباسی کا متاثرین کے حق میں دائر مقدمہ انصاف کی بحالی کا پہلا قدم ہے۔

ریاستی اقدامات کو چیلنج کرنا ضروری ہے تاکہ متاثرین کے بنیادی حقوق بحال ہو سکیں، شاہد خاقان عباسی نے متاثرین کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ عوام پاکستان متاثرین کرم کو انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

Watch Live Public News