(ویب ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سرحد پار دہشت گردی کو ریاستی پالیسی بنانے والے ممالک کو جوابدہ ہونا چاہیے۔
بھارتی وزیر اعظم مودی کے اس بیان کا اطلاق سب سے پہلے بھارت پر ہونا چاہیے۔ بھارت پر پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔دہشت گردی کی کاروئیوں میں ملوث بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان میں گرفتار ہوا۔
بھارت پر امریکا اور کینیڈا میں بھی ٹرانس نیشنل کارروائیوں کے الزامات سامنے آ چکے ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر بھارتی ریاستی عناصر کے ملوث ہونے کے معاملات بھی سامنے آ چکے ہیں۔
کینیڈا میں بھارتی ایجنٹوں پر خالصتان رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے متعلق الزامات سامنے آ چکے ہیں۔ امریکا میں بھی بھارتی شہری پر قتل کی مبینہ بھارت کی ریستی سطح پر سازش کا مقدمہ چل چکا ہے۔ کینیڈا نے لارنس بشنوئی گینگ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔
بھارتی وزیر اعظم مودی کے اپنے اصول کے مطابق اب بھارت کو بھی جوابدہ ہونا چاہیے۔ اگر سرحد پار دہشت گردی ریاستی پالیسی ہے تو کارروائی سب سے پہلے بھارت کے خلاف ہونی چاہیے۔بھارتی وزیر اعظم مودی دراصل دنیا کو بھارت کے خلاف کارروائی کی دعوت دے رہے ہیں۔