(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر احتجاج و لانگ مارچ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اہم درخواست دائر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر شہری وقاص احمد کی درخواست پر کل سماعت کریں گے ۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 27 ستمبر کو اسلام آباد میں تمام سٹرکیں کھلی رکھنے کا حکم دیا جائے ،سرکاری دفاتر کے سیاسی مقاصد کو روکا جائے ۔
علاوہ ازیں درخواست میں چیف منسٹر آفس کے سیاسی استعمال کے حوالے سے بھی ڈیکلریشن کی استدعا کی گئی ہے۔