لاہور ہائیکورٹ نے چکن کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی ختم کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے چکن کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی ختم کر دی
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ نے چکن کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی ختم کر دی

ویب ڈیسک: مرغی کی قیمتیں مقرر کرنے اور بھاری جرمانوں کے خلاف کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے چکن کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی کو ختم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون میں ایسی پابندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، آئندہ ایسی کارروائی کی گئی تو متعلقہ افسروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

ڈی سی ڈیرہ غازی خان اور کمانڈنٹ پنجاب بارڈر ملٹری پولیس نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا۔ سرکاری افسر نے بتایا کہ چکن کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی عائد نہیں کی گئی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر ایسی کوئی پابندی ثابت ہوئی تو توہین عدالت کی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ عدالت نے چکن کی قیمتیں مقرر کرنے کے لیے تمام فریقین سے مشاورت لازم قرار دے رکھی ہے، حکومت چکن کی از خود قیمتیں غیر قانونی طور پر مقرر کرکے کاروبار تباہ کر رہی ہے اور چکن کی قیمتوں میں رد و بدل کرنے پر دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے جا رہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت طے کردہ میکنزم کے مطابق چکن کی قیمتیں مقرر کرنے کا حکم دے۔

Watch Live Public News