ویب ڈیسک: یو نیورسٹی کالج آف منیجمنٹ اینڈ سا ئنسز خانیوال کےطلبہ و طالبات نے اوکاڑہ گیریژن میں ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا۔
طلبہ وطا لبات نے یادگار شہداء پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء پاکستان کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔
طلباء کو پاک فوج کا ملک و قوم کے لیے کلیدی کردار،فوجی ہتھیاروں اور جنگی مشقوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔
وفد کو جدید اسلحہ اور جنگ میں استعمال ہونے والے چھوٹے ہتھیاروں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔طلبہ و طا لبات کو بکتر بند گاڑیوں کی سیر بھی کروائی گئی۔
پاک فوج کے ساتھ اپنا پورا دن بھرپور طریقے سے گزار نے پر طلبہ و طا لبات کا کہنا تھاکہ"ہمیں اپنے شہداء کا احترام کرنا چاہیئے یہی شہدا ہیں جن کی قربانیوں کی وجہ سے ہمارا ملک سلا مت ہے۔
آج پاک فوج کے جوانوں کی ٹریننگ دیکھ کر ہم کافی متاثر ہوئے ہیں،"ہم پاکستان آرمی کی خدمات کو سراہتے ہیں۔