مسلم لیگ(ن) کے دوبڑے رہنماء احسن اقبال اور عابد شیر علی آمنے سامنے آگئے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر ٔپر اپنے پیغام میںمسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے عابد شیر علی کے بیان پر سخت ردعمل دیا. ان کا کہنا تھا کہ میں عابد شیر علی کے ٹویٹ کو مسلم لیگ ن کی طرف سے disown کرتا ہوں- ایسی زبان کا استعمال جس سے پاکستان کے کسی لسانی، نسلی یا مذہبی طبقہ یا گروہ کی کسی بھی لحاظ سے تضحیک کا پہلو نکلتا ہو اس سے پرہیز کیا جانا چائیے-
میں اس ٹویٹ کو مسلم لیگ ن کی طرف سے disown کرتا ہوں- ایسی زبان کا استعمال جس سے پاکستان کے کسی لسانی، نسلی یا مذہبی طبقہ یا گروہ کی کسی بھی لحاظ سے تضحیک کا پہلو نکلتا ہو اس سے پرہیز کیا جانا چائیے- https://t.co/wxKeZP6sUv
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) December 23, 2021
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماء عابد شیر علی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ لگتا ہے کہ پختون بھائیوں میں سے تبدیلی والا کیڑا نکل گیا ہے جو آٹھ سال سے ان کو تنگ کررہا تھا۔