غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 48 گھنٹوں میں تقریباً 400 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 48 گھنٹوں میں تقریباً 400 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں وحشیانہ حملے جاری ہیں، جس کے نتیجے میں مزید 400 فلطسینیوں شہید ہوگئے ہے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطین کی وزارت صحت کا بتانا ہےکہ گذشتہ 48 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں تقریباً 400 فلسطینی شہید اور734 زخمی ہوئے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جنگ رکوانے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج پناہ گزینوں کے کیمپ خان یونس، رفح اور نصیرت میں مسلسل بمباری کررہی ہے۔ دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے جنوبی علاقے پر 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم گرائے اور اسرائیل نے فلسطینیوں کو غزہ کے جس علاقے سے بے دخل کیا وہاں بھی جان بوجھ کربم گرائے ہیں۔ اس کے علاوہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے بھی جوابی کارروائی جاری ہے اور جنگ میں اب تک 472 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جن میں سے 139 اسرائیلی فوجی زمینی کارروائی میں مارے گئے۔ خیال رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 21 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ 53 ہزار سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔