اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ انہوں نے این اے 75 میں ری پولنگ کے لئے پارٹی امیدوار کو اپوزیشن کا چیلنج قبول کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
میں نےہمیشہ آزادانہ و شفاف انتخابات کیلئے جدوجہدکی ہے۔اگرچہ الیکشن کمیشن کی جانب سےنتائج کےاعلان سےقبل اسکی کوئی قانونی حاجت نہیں مگر پھر بھی میں تحریک انصاف کےامیدوارسےگزارش کروں گا کہ وہ NA-75 ڈسکہ کےان 20 پولنگ اسٹیشنز جن پرحزب اختلاف واویلا کررہی ہے، میں دوبارہ پولنگ کا کہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 22, 2021
وزیر اعظم پاکستان نے ٹویٹ کیا کہ ہم نے ہمیشہ شفاف اور آزادانہ الیکشن کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈسکہ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اسجد ملہی کو 20 پولنگ سٹیشنز میں ری پولنگ کی درخواست دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایسا اس لئے کیا کہ ہم وہی شفافیت چاہتے ہیں جس کے حصول کیلئے ہم سینٹ انتخابات میں "اوپن بیلٹ" کا تقاضا کررہے ہیں۔