مسرور خان نے چیئرمین اوگرا کا عہدہ سنبھال لیا

مسرور خان نے چیئرمین اوگرا کا عہدہ سنبھال لیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) ترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) کے مطابق مسرور خان نے بطور اوگرا چیئرمین اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ترجمان اوگرا کے مطابق نئے آنے والے چیئرمین آئل ایسٹ مینجمنٹ، سرحد پار آئل پائپ لائن، آئل انڈسٹری بشمول ایل این جی، سی این جی اور آئل انفراسٹرکچر میں آپریشنز کا 30 سالہ بین الاقوامی تجربہ رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ مسرور خان بین الاقوامی مارکیٹس بشمول پاکستان، عمان، ملائیشیا، برطانیہ اور فلپائن کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔