راولپنڈی (پبلک نیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دوران آپریشن دہشتگردوں سےفائرنگ کا تبادلہ، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر حسن عرف سجنا ہلاک۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق میرعلی میں خفیہ معلومات پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلہ میں دہشت گرد کمانڈر حسن عرف سجنا ہلاک ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کمانڈر حسن عرف سجنا میر علی میں 4خواتین کے قتل میں ملوث تھا۔