’سری لنکا سی پیک سے اقتصادی وعلاقائی روابط بڑھائے‘

’سری لنکا سی پیک سے اقتصادی وعلاقائی روابط بڑھائے‘
کولمبو ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کو دہشت گردی کا سامنا رہا ہے، سری لنکا کو دعوت ہے سی پیک کے ذریعہ اقتصادی وعلاقائی روابط کو بڑھائے۔ سی پیک سے سری لنکا کووسط ایشیا تک رسائی مل سکتی ہے۔اپنے دورہ سری لنکا کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کو دہشت گردی کا سامنا رہا ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دیں۔ سیاحت کی وجہ سے سری لنکا میں ترقی آئی۔ سی پیک سے خطے میں تجارت کو فروغ ملے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سری لنکا کودعوت ہےسی پیک کے ذریعہ اقتصادی و علاقائی روابط کو بڑھائے۔ چاہتے ہیں سری لنکا سی پیک سے فوائد حاصل کرے۔ سری لنکا سمیت دیگر ممالک کی سیاحت کورونا کی وجہ سے متاثر ہوئی۔اپنے دورہ کے حوالے سے یادیں تازہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کا پہلا دورہ تب کیا جب کرکٹ کیریئر شروع کیا تھا۔ کرکٹ کے دور سے سری لنکا سے کافی یادیں وابستہ ہیں۔ سری لنکا کی دعوت اور شاندار استقبال پر مہندراراجاپکسا کا شکرگزارہوں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔