کراچی ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سکول کھانا پروگرام کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا اللہ والے ٹرسٹ کا میں بہت شکر گزار ہوں۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہم اسے حکومتی سطح پر بھی آگے لیکر جائیں گے۔ ایسے ادارے ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ بہت سارے بچے جو سکول نہیں جاتے غربت بھی ایک وجہ ہے۔ آج کلاس سے پوچھا گیا تو صرف ایک بچہ نے کہا کہ وہ ناشتہ کر کے آیا ہے۔ یہ پہلا قدم ہے جس میں 100 سکولز کے بچوں کو کھانا دیا جائے گا۔ جلد ہی اسلام آباد کے تمام سکولز میں یہ شروع کریں گے۔ لاہور میں بھی اللہ والے ٹرسٹ بچوں کو کھانا دے رہے ہیں۔ بچیوں کو زیادہ وظیفہ دیا جارہا ہے۔ یونی سیف کی ڈائریکٹر سے ملاقات ہوئی ہماری بڑی خواہش کے کہ پورے ملک میں یہ ماڈل شروع کر سکیں لیکن بجٹ کی کمی کے باعث مشکلات ہیں۔