سردار عبد الرحمان کھیتران کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سردار عبد الرحمان کھیتران کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
کوئٹہ کی مقامی عدالت نے سردار عبدالرحمان کھیتران کا 10 روزہ ریمانڈ منظور کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سردار عبدالرحمان کھیتران کو ڈسٹرکٹ کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ ثمینہ نسرین کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس کی جانب سے میجسٹریٹ سے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی۔ عدالت نے سردار عبدالرحمان کھیتران کو 10 روزہ ریمانڈ پر کرائم برانچ پولیس کےحوالے کردیا۔ سردار عبدالرحمان کھیتران کو سخت سیکیورٹی میں ضلع کچہری لایا گیا تھا،عدالت آتے ہوئے انہوں نے ہاتھ سے وکٹری کا نشان بھی بنایا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع بارکھان کے نواحی علاقے میں کنویں سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں ملی تھیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خاتون سے زیادتی اور اسے تشدد کے بعد قتل کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ 2 نوجوانوں کو بھی تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔