پی سی بی میں بڑے بڑے برج اُلٹ گئے

پی سی بی میں بڑے بڑے برج اُلٹ گئے
کیپشن: پی سی بی میں بڑے بڑے برج الٹنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک:(شکیل خان) پاکستان کرکٹ بورڈ میں تین اعلی افسران کی ڈیبوٹیشن پر تعیناتی کا معاملہ، پی سی بی کے اعلی عہدیداران میں تھر تھلی مچ گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے اعلی عہدوں پر فائز افسران کے ایک دوسرے سے صلاح مشورے جاری ہیں۔گزشتہ روز کیبنٹ ڈویژن نے دو پولیس افسران اور ایک ایڈمسٹریٹو سروسز کے افسرکی خدمات پی سی بی کو دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر کو تبدیل کرکے نئی ذمہ داریاں دیئے جانے کاامکان ہے،سیکورٹی اینڈ ویجیلنس ،ایچ آر ،لیگل اور مارکیٹنگ کے سربراہان کی بھی تبدیلی کا امکان ہے۔پچھلے ادوار میں بورڈ میں آنے والے افسران کے الگ ہونے کا امکان ہے،شعبہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی تبدیلی کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق سی ای او یا ایم ڈی کا عہدہ بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے،پنجاب کی حکومتی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کے بعد چئیرمین محسن نقوی کی ساری توجہ بورڈ کے معاملات پر ہو گی،بورڈ میں ری شفلنگ کے بعد محسن نقوی پاکستان کرکٹ ٹیم کے معاملات دیکھیں گے،پاکستان ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز ترجیحات میں شامل ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ محسن نقوی اس حوالے سے جلد مشاورتی عمل شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں،محسن نقوی پی سی بی میں  اپنی کابینہ لانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔