امریکا 52 سال بعد دوبارہ چاند پر

space ship on moon
کیپشن: space ship on moon
سورس: web desk

 ویب ڈیسک: 1972 کے بعد امریکا 52 سال بعد چاند پر دوبارہ پہنچ گیا، امریکی نجی کمپنی کے خلائی جہاز نے کامیابی کے ساتھ چاند پر لینڈنگ کردی، روبوٹک خلائی جہاز سے سگنل بھی موصول ہوگئے۔

نصف صدی سے زائد عرصے بعد پہلی بار امریکی نجی کمپنی کے خلائی مشن نے چاند پر کامیاب لینڈنگ کرکے تاریخ رقم کردی۔ امریکی نجی کمپنی انٹیوٹوو مشین (Intuitive Machines) کا اوڈیسیئس (Odysseus ) نامی خلائی جہاز نے چاند کے قطب جنوبی کے قریب لینڈنگ کی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نجی خلائی جہاز کو چاند پر لینڈنگ سے قبل دشواری کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ خلائی جہاز اور زمین پر موجود کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوچکا تھا۔ چاند کے قطب جنوبی سے تقریباً 186 میل کے فاصلے پر رابطہ منقطع ہوا، اور لینڈنگ کے بعد سگنل موصول نہ ہوئے۔

رابطہ قائم کرنے میں تاخیر کے بعد آخر کار برطانیہ میں موجود ایک کمیونیکیشن انٹینا کے ذریعے سگنل اٹھایا گیا، اور اس خدشے کو مسترد کر دیا گیا کہ خلائی جہاز ٹچ ڈاؤن ہو چکا ہے۔

مشن ڈائریکٹر ٹم کرین نے فلائٹ کنٹرول ٹیم کو بتایا کہ ہمارا خلائی جہاز بلا شبہ چاند کی سرزمین پر ہے اور اس کی تصدیق ہو چکی ہے، اور چاند کی سطح پر سامان منتقل کیا جا رہا ہے۔

انٹیوٹوو مشین 50 سال بعد تاریخ رقم کرتے ہوئے چاند پر اترنے والی پہلی نجی کمپنی بن گئی ہے، آخری بار 1972 میں اپولو مشن کے دوران امریکی ہارڈویئر چاند کی سرزمین پر اترا تھا۔