ویب ڈیسک: بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی پر بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان پرفارم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ شادی کی تیاریاں ۔ شاہ رخ خان اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں پرفارم کرینگے جام نگر پہنچ گئے۔
بالی وڈ سپر اسٹار نے جوڑے کی شادی میں پرفارمنس کے لیے جام نگر کا دورہ کیا۔ ممبئی روانہ ہونے سے پہلے انہوں نے جام نگر میں ایک مصروف دن گزارا۔ سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں اداکار جام نگر ایئرپورٹ جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور اینکور ہیلتھ کیئر کے سی ای او ویرن مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ شادی کے بندھن میں بندھنے کیلئے تیار ہیں۔ جوڑے کے پری ویڈنگ فنکشنز یکم مارچ سے شروع ہوں گے۔ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ شہر کو نئی نویلی دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے۔