اسپیکر سندھ اسمبلی کون ہوگا؟ پیپلزپارٹی قیادت نےفیصلہ کرلیا

  اسپیکر سندھ اسمبلی کون ہوگا؟ پیپلزپارٹی قیادت نےفیصلہ کرلیا
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: سندھ اسمبلی کا اسپیکر کون ہوگا پیپلزپارٹی کی قیادت نے فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیراویس قادر شاہ کو اسپیکر سندھ اسمبلی بنانے فیصلہ سامنے آیا ہے۔ اویس قادر شاہ سکھر سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اویس قادر شاہ کو اسپیکر کےعہدے کےلیےنامزد کرنے کا اعلان پارلیمانی پارٹی اجلاس  میں آج کیاجائےگا۔ 

واضح رہے کہ اویس قادر شاہ تیسری مرتبہ سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ اویس قادر شاہ گذشتہ دورِ حکومت میں وزیر ٹرانسپورٹ رہ چکے ہیں۔

Watch Live Public News