پاکستان ٹینس کو نمبر ون بناؤں گا، اعصام الحق

پاکستان ٹینس کو نمبر ون بناؤں گا، اعصام الحق
کیپشن: Aisam-ul-Haq
سورس: publicnews

لاہور ( پبلک نیوز) ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹینس کو نمبر ون بناؤں گا۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بہت خوشی ہے اور فخر محسوس کر رہا ہوں، کوشش ہے کہ ٹینس میں ایک رول ماڈل بنوں ، پاکستان کے ٹینس کو آگے لے کر جانا ہے، میرا ماننا یہ ہے  کہ باہر کے ملکوں میں اتھلیٹس کی عزت کی جاتی ہے اور میرے ہوتے ہوئے اتھلیٹس کو عزت ملے گی۔

انہوں نے اس بات کا اعلان کیا کہ ہم نیشنل اور انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے انعقاد کرائیں گے، آئی ٹی ایف اور اے ٹی پی کو پاکستان میں سیکورٹی خدشات ہیں، نیشنل ٹورنامنٹس کی انعامی رقم بڑھائیں گے، اگلے تین چار مہینوں کے اندر اندر اسلام آباد میں بہترین سہولیات میسر کریں گے،نیشنل ٹینس سینٹر میں کھلاڑیوں کے لیے ڈائننگ ہال اور جم نہیں ہے، مجھے اندازہ ہے کہ پاکستان میں کھلاڑیوں کو کن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ 

اعصام الحق کا کہنا تھا کہ جیسے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ایسے ہی بطور صدر پاکستان ٹینس کا نام روشن کروں گا، پہلے میری ترجیح ریکنگ میں نمبر ون بننا تھا ، اب میری ترجیح پاکستان ٹینس فیڈریشن کو نمبر ون بنانا ہے، آئی ٹی ایف اور اے ٹی پی میں اپنے تعلقات کا استعمال کرکے پاکستان میں ٹینس کو بھی بحال کریں گے، 

انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کو لاہور میں جونیئر 16 کے ٹورنامنٹ کی میزبانی کی درخواست کر دی، اگلے چار سالوں میں میری کوشش ہو گی کہ پاکستان میں اے ٹی پی ٹورنامنٹ کرواؤں۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔