امریکی صدر  نے روس کی 500 کمپنیوں اور شخصیات پر پابندیاں عائد  کردیں

امریکی صدر  نے روس کی 500 کمپنیوں اور شخصیات پر پابندیاں عائد  کردیں

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر جو بائیڈن  نے روس کی مزید  500  کمپنیوں اور  شخصیات پرپابندیاں عائد کر دیں  ہیں۔

روس پر اضافی پابندیوں کا اعلان   یوکرین میں روس کی جنگ کی دو سالہ سالگرہ کے موقع پر اور روسی مخالف الیکسی ناوالنی کی موت کے ردعمل میں کیا گیا ہے ۔

فروری 2022 میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے یوکرین پر حملے کے بعد روس پر پابندیوں کا یہ سب سے بڑا دور ہے۔

 امریکی صدربائیڈن نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا ہے  کہ پابندیاں ناوالنی کی قید کے ساتھ ساتھ روس کے مالیاتی شعبے، دفاعی صنعتی اڈے، خریداری کے نیٹ ورکس اور متعدد براعظموں میں پابندیوں سے بچنے والے افراد کو نشانہ بنائیں گی۔

صدر جو بائیڈن نے کہا کہ "اگر پوٹن اپنی موت اور تباہی کی قیمت ادا نہیں کرتے ہیں، تو  یہ پابندیا ں  جاری رھیں گی۔ 

 یاد رہے امریکی صدر جو بائیڈن نے  دوروز پہلے اپنے بیان میں کہا تھاک ہم قید روسی اپوزیشن لیڈر الیکس نوالنی کی جیل میں موت کے بعد ماسکو کے خلاف اضافی تعزیرات عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News