ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر مضحکہ خیز ویڈیو کو اپلوڈ کرنا ایک ٹرینڈ بن چکا ہے، شادی ہو یا کوئی اور ایونٹ اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا کےمختلف پلیٹ فارمزپرشیئرکی جاتی ہے جبکہ ان حیرت انگیزلمحات کا موبائل کیمرہ کی مدد سے محفوظ بھی کیا جاتا ہے جیسا کے وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جو موضوع بحث بن جاتی ہیں۔ایسی ہی ایک ویڈیو بھارت سے سامنے آئی جس میں خاتون اور مرد کو بیچ سڑک پر لڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں خاتون کو چوڑیوں کی دکان پرموجود مرد پر مُکے برساتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ارد گرد موجود لوگ لڑائی کے دوران مسکرا رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اس شخص پر پے درپے مُکے برسا رہی ہے۔
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اس کا موازنہ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ سے کیا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-02-23/news-1708713757-6292.mp4