محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی
پبلک نیوز: اسلام آباد راولپنڈی میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری۔ محکمہ موسمیات کی اسلام آباد راولپنڈی میں مزید بارش کی پیش گوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں جہلم، چکوال، اٹک، گوجرانوالہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سرگودھا اورخوشاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بعض مقا مات پر تیز بارش ژالہ باری کا امکان ہے۔ مری اورگلیات میں بعض مقامات پر شدید برفباری ہو سکتی ہے۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اورشدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم اورکوہاٹ میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلا ع میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔ شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارش اوربرفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔ کشمیر میں بعض مقاما ت پر موسلادھار بارش شدید برفبا ری کی بھی توقع ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔