عمران خان حملہ کیس:‌وفاقی حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

عمران خان حملہ کیس:‌وفاقی حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ آئی جی ریلوے راؤ سردار علی خان کو بنایا گیا ہے . جے آئی ٹی میں ڈی آئی جی کامران عادل سیکرٹری ہوں گے اس کے علاوہ جےآئی ٹی میں آئی ایس آئی ، ایم آئی اور آئی بی کے نمائندےبھی شامل ہوں گے ۔ خیال رہے کہ وزیر آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی کی جانب سے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر پر اعتراضات کے بعد جے آئی ٹی کے ارکان کو تبدیل کردیا گیا ہے ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔