الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ، ترقیاتی منصوبوں پر پابندی لگا دی

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ، ترقیاتی منصوبوں پر پابندی لگا دی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ، ترقیاتی منصوبوں پر پابندی لگا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے نگران سیٹ اپ کیلئے ہدایات جاری کر دیں ہیں ۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی، اور تمام متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ مراسلے کے تحت صوبہ بھر میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے اس کے علاوہ نئے ترقیاتی منصوبوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ اور تمام وزرا سے پروٹوکول و سرکاری گاڑیاں واپس لینے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں ، سرکاری رہائشگاہ، سرکاری ہاسٹل و گیسٹ ہاؤسز کو خالی کرنے کی بھی ہدایات ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کی ہیں کہ نگران سیٹ اپ روٹین کا کام جاری رکھے گا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔