آزاد کشمیر انتخابات کیلئے انتخابی مہم ختم

آزاد کشمیر انتخابات کیلئے انتخابی مہم ختم
پبلک نیوز: آزاد کشمیر انتخابات کے لیے انتخابی مہم کا آج آخری روز۔ آزاد کشمیر میں انتخابی مہم رات 12 بجے کے بعد روک دی جائے گی۔ 45 انتخابی نشستیں، 32 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنے نمائندے چنیں گے۔ مختلف جماعتوں نے بڑے سیاسی پہلوان بھی اکھاڑے میں اتار دیئے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں انتخابات کے لیے انتخابی مہم رات بارہ بجے کے بعد روک دی جائے گی۔ پولنگ اتوار 25 جولائی کو ہو گی۔ 45 انتخابی نشستوں کیلئے 32 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنے نمائندے چنیں گے۔ تینتیس حلقوں میں بارہ بڑے مقابلے متوقع ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 جولائی کے عام انتخابات کی بازی مارنے کے لئے میدان سج چکا ہے۔ تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں کے امیدواران سیاسی حریفوں کو چت کرنے کے لئے زور آزمائی کررہے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔