دانیہ ملک مشکل میں، بشریٰ اقبال کا بڑااقدام

دانیہ ملک مشکل میں، بشریٰ اقبال کا بڑااقدام
عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال نے دانیہ ملک کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کروا دی ہے۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال اپنے بیانات میں یہ بار بار کہہ چکی ہیں کہ دانیہ ملک کی جانب سے کی گئی وائرل ویڈیوز عامرلیا قت کی موت کی وجہ بنی تھی۔ شرعی طورپردانیہ عامر لیاقت کی بیوی نہیں رہی کیونکہ وہ کئی ویڈیوز میں خود اس چیز کا اعتراف کر چکی ہیں کہ وہ عامرلیاقت سے خلع لے چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایف آئی اے میں دانیہ ملک کیخلاف تمام تر ثبوت جمع کروا دیے ہیں۔ ہم انصاف چاہتے ہیں اور شرعی طور پر پوسٹ مارٹم ناپسندیدہ عمل ہے، اس لئے نہیں کروایا۔ اور قتل کا تاثرغلط ہے،عامرلیا قت کی موت طبعی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔