وزیراعلیٰ‌پنجاب کا انتخاب، شوبز ستاروں کا دلچسپ ردعمل

وزیراعلیٰ‌پنجاب کا انتخاب، شوبز ستاروں کا دلچسپ ردعمل
گذشتہ روز ہونے والا پنجاب اسمبلی کا اجلاس عوام کے ساتھ ساتھ شوبز ستاروں کا بھی مرکز نگاہ بنا ہوا ہے ،ان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر دلچسپ ردِعمل سامنے آرہے ہیں۔عفت عمر نے مریم نواز کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’ سازشی جعلی خط سے شروع ہونے والا گیم اصلی خط پر ختم ہواالحمداللہ‘۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات ملک کی سیاسی صورتِ حال پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہی ہیں۔ان اداکاروں میں ایمن خان، گلوکار فرحان سعید، مایا علی، احسن محسن اکرام، فیروز خان، عفت عمر اور پاکستان کے معروف لکھاری خلیل الرحمٰن قمر سر فہرست ہیں۔ ہمیشہ عمران خان کی مخالفت کرنے کی وجہ سے شہ سُرخیوں کا حصہ بنی رہنے والی اداکارہ عفت عمر نے بھی ایک ٹیوٹ میں لکھا کہ ’میری پارٹی ، میری مرضی ، شجاعت حسین‘۔ پاکستان کے معروف لکھاری خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا ہے کہ عوام کے ووٹ کی کوئی ویلیو نہیں ہے۔

اداکارہ ایمن خان نے ویڈیو شیرنگ ایپ انسٹا گرام اسٹوری کا کلپ شئیر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ کہ’یہ پاکستان کے لئے افسردگی کا دن ہے، اللہ ہمارے ملک کو محفوظ رکھے‘۔
اداکارہ زارا نور عباس نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بہادر ترین قرار دیا جبکہ اداکارہ مایا علی نے چوہدری شجاعت کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دے دیا. فیروز خان کا کہنا تھا کہ ’ تمام نگاہیں اب سپریم کورٹ کی جانب ہیں‘۔ داکار احسن محسن اکرام کا اپنی پوسٹ میں سپریم کورٹ سے مطالبہ

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔