ہم سری لنکا جیسے حالات سے زیادہ دور نہیں

ہم سری لنکا جیسے حالات سے زیادہ دور نہیں
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم سری لنکا جیسے حالات سے زیادہ دور نہیں، جب عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ عوام اس مافیا کو اپنی لوٹ مار جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ میں ریاستی اداروں سے سوال کرتا ہوں کہ وہ کب تک ان لوگوں کو ایسی دولت بچانے کی اجازت دیتے رہیں گے جو انہوں نے غیر قانونی طور پر جمع کر رکھی ہے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1550763109245149185?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1550763109245149185%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40004177 چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ شریف اور زرداری مافیا نے صرف تین ماہ کے اندر اندر ملک کو معاشی اور سیاسی طور پر لا کھڑا کیا ہے۔ انہوں نے یہ سب کچھ اس لئے کیا تاکہ اپنی ناجائز دولت کو بچائیں جو انہوں نے گذشتہ 30 سالوں سے اکھٹی کی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ ریاستی ادارے کب تک غیر قانونی جمع کی گئی دولت بچانے کے لئے اجازت دیتے رہیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔