پاک سری لنکا سیریز: دوسرے ٹیسٹ میچ میں دو تبدیلیاں متوقع

پاک سری لنکا سیریز: دوسرے ٹیسٹ میچ میں دو تبدیلیاں متوقع
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے قومی ٹیم میں تبدیلی کا امکان ہے، انجری کے شکار شاہین آفریدی کو آرام کروایا جائے گا اور مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی کی جگہ فواد عالم کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے خیال رہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے میں انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں تاہم وہ قومی سکواڈ کے ہمراہ آئی لینڈ میں ہی رہیں گے۔ اس سے پہلے ٹیسٹ میچ میں بابراعظم اور عبداللہ شفیق کی زبردست کارکردگی کی وجہ سے پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔ خیال رہے کہ قومی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ رینکنگ میں 3 نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت کی چوتھی پوزیشن ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔