ان کا کہنا تھا کہ 2022 میں بحیرہ اسود کے اناج راہداری کے تاریخی معاہدے کے حصول میں ترکیہ کے کردار کی تعریف کی ہے جس نے خاص طور پر ترقی پذیر ممالک اور غریب ترین لوگوں کیلئےعالمی اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے یورپ کے متعدد شہروں میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی کارروائیوں کی بھی شدید مذمت کی ہے اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ترکیہ اور دیگر اسلامی ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں قرارداد منظور علاوہ ازیں بلوچستان اسمبلی نے گذشتہ روز سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کیلئے ایک قرارداد منظور کی اور مطالبہ کیا ہے کہ اس توہین آمیز فعل کے ذمہ دار کو سزا دی جائے۔ قرارداد بشریٰ رند اور اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان نے مشترکہ طور پر پیش کی، قرارداد میں سویڈن میں اسٹاک ہوم کی ایک مسجد کے باہر ایک عراقی پناہ گزین کی جانب سے قرآن پاک کے صفحات نذرِآتش کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ قرآن پاک محبت، صبر اور ایک دوسرے کے احترام کا فلسفہ سکھاتا ہے، ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ کہ اس عمل سے دنیا بھر میں پائے جانے والے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت پاکستانی ایسے واقعات کو گھناؤنا جرم قرار دینے کے لیے قانون سازی کے لیے عالمی اداروں سے رابطہ کرے۔Spoke to my brother FM of ???????? @HakanFidan today. Commended ????????’s role in achieving the landmark Black Sea Grain Corridor agreement in 2022 which has played a significant role in stabilizing global food prices, especially in developing countries and for poorest of the poor. Extended… pic.twitter.com/8U50G4e0ks
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 22, 2023
وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ترک ہم منصب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے مسلسل واقعات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے ساتھ بات چیت کے دوران بحیرہ اسود کے اناج راہداری کے تاریخی معاہدے کے حصول میں ترکیہ کے کردار کو بھی سراہا۔ گذشتہ روز اپنی ایک ٹوئٹ میں وزیر خارجہ نے لکھا کہ میں نے آج ترکیہ کے وزیر خارجہ اور میرے بھائی ہاکان فیدان سے فون پر بات کی ہے۔