ویب ڈیسک: مسلم لیگ رہنما خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ اختلاف اور دشمنی میں بہت فرق ہے، پی ٹی آئی نے کنگز پارٹی بننے کیلئےسب کو واپس ماضی میں لا کھڑا کیا۔
مسلم لیگ رہنما خواجہ سعدرفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس ) پر ایک بیان میں کہا ہے کہ اختلاف اور دشمنی میں بہت فرق ہے، غلطیوں اورٹھوکروں کے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلرپارٹی نے جان لیااور میثاق جمہوریت ہوا، دشمنی ترک کی اور بات اختلاف یا اتفاق پر آ پہنچی ۔
لیگی رہنما نے کہا کہ اس بھنورمیں پاکستان کی واپسی پی ٹی آئی اور اس کے سہولت کاروں کی نفرت تعصب سازش جھوٹ اور تشدد زدہ سیاست کے باعث ہوئی، اس بھنور سے نہ نکل سکے توپی ٹی آئی سمیت سبھی ڈوبیں گے، مقبولیت کام آئیگی نہ قبولیت ،طاقت کام کریگی نہ تدبیر۔