لاہور،12 سالہ بچی کی غیرملکی سے شادی کرانے والے والدین گرفتار

لاہور،12 سالہ بچی کی غیرملکی سے شادی کرانے والے والدین گرفتار
کیپشن: Underage girl marriage
سورس: web desk

ویب ڈیسک:پیسوں کے لالچ میں کم عمر بچی کی غیر ملکی باشندے سے شادی کروانے والے والدین کو   گرفتار کر لیا گیا۔

 پولیس حکام کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن پر محلے داروں کی جانب سے کال موصول ہوئی جس پر کارروائی کرتے ہوئے نکاح رکوا دیا گیا، والدین پیسوں کے لالچ میں کم عمر بچی کی غیر ملکی باشندے سے شادی کروا رہے تھے، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن پر محلے داروں کی جانب سے کال موصول ہوئی، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوری پولیس کو موقع پر بھجوایا۔

 پولیس نے فوری رسپانس کرتے ہوئے زبردستی کی شادی کو رکوایا ،پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والدین,نکاح خواں کو حراست میں لے لیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ترجمان سیف سٹیز ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن  ہراسمنٹ، گھریلو تشدد، زبردستی شادی، تیزاب گردی سمیت خواتین کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے 24 گھنٹے مصروفِ عمل ہے، خواتین کسی بھی ایمرجنسی میں 15 پر کال کرکے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتیں ہیں۔

  خواتین ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ اور ویڈیو کال فیچر کے ذریعے بھی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے  مدد طلب کر سکتیں ہیں۔

Watch Live Public News