لاہور دھماکہ ”ذمہ داروں کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے“

لاہور دھماکہ ”ذمہ داروں کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے“
لاہور ( پبلک نیوز) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے جوہر ٹاون کے علاقے میں دھماکے کی شدید مذمت کی۔ وزیراعلی نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدار نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت ک اظہار کیا۔ جوہر دھماکے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلی نے جناح ہسپتال اور دیگرہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔ ریسکیو 1122 اور امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیاں تیز کریں۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی موقع پر پہنچے او رصورتحال کا جائزہ لیا جبکہ صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد اور ہاشم ڈوگر میں جناح ہسپتال کا دورہ کیا اورزخمیوں کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اورہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ یہ واقعہ امن و امان کی فضاء کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کارروائی ہے۔ دھماکے کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے۔ مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ ملک دشمن عناصر ایسی بزدلانہ کارروائیاں کر کے عدم ا ستحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔