پاکستانی ویکسین ’پاک ویک‘ کی دوسری کھیپ تیار

پاکستانی ویکسین ’پاک ویک‘ کی دوسری کھیپ تیار
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے قومی ادارہ صحت کی جانب سے ’ پاک ویک‘ ویکسین کی دوسری کھیپ بھی تیار کر لی گئی ہے۔این آئی ایچ حکام کے مطابق دوسری کھیپ میں پاک ویک کی 9 لاکھ خوراکیں تیار کی گئی ہیں۔ تیاری کے بعد دو لاکھ خوراکیں کوالٹی چیک کی غرض سے ڈریپ کو بھجوائی گئی ہیں۔ ڈرایپ سے منظوری ملنے کے بعد شہریوں کو پاک ویک لگائی جائے گی۔اس حوالے سے خوشخبری سنائی گئی ہے کہ جولائی سے روزانہ قریباً ایک لاکھ خوراکوں کی تیاری یقینی بنائی جائے گی۔ اس رفتار کے ساتھ مہینہ میں 30 لاکھ خوراکوں کا ہدف پورا ہو سکے گا۔خیال رہے کہ چین کی ویکسین کین سائنو کے فارمولا پر تیار کی جانے والی پاک ویک سنگل ڈوز ویکسین ہے۔ پاک ویک کو بنیادی طور پر کین سائنو کے خام مال ہی سے تیار کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔