نیوزی لینڈ کی جیت، بھارت پہلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ہار گیا

نیوزی لینڈ کی جیت، بھارت پہلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ہار گیا
پبلک نیوز: ساؤتھ ہمپٹن کے گراؤنڈ پر بھارتی غرور چکنا چور، بھارت پہلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ہار گیا۔ نیوزی لینڈنےٹیسٹ چیمپئن شپ 8وکٹوں سے جیت لی۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے پہلی ورلڈ چمپئن شپ میں بھارت کو دھول چٹا دی۔ نیوزی لینڈ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والی پہلی ٹیم جبکہ کین ولیم سن ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والے پہلے کپتان بن گئے۔ یاد رہے کہ اس میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی بھنگڑا ڈالنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔ فائنل کا تیسرا روز تھا، نیوزی لینڈ کی اننگز چل رہی تھی، ویرات کوہلی فیلڈنگ سلپ پر موجود تھے۔ باہر سے ڈھول کی آواز سنائی دی۔ غیر متوقع طور پر ویرات نے بھنگڑا ڈالنا شروع کر دیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔