پاکستانی بکری کے بچے کے 48 سینٹی میٹر لمبے کان

پاکستانی بکری کے بچے کے 48 سینٹی میٹر لمبے کان
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان میں بکری کے بچے کے 48 سینٹی میٹر لمبے کان ہیں۔اس کی نسل کا تعلق سندھ سے ہے۔ ایک ماہ سے بھی کم عمر کے بکری کے بچے کے طویل ترین کان ہیں ، جو اس کو منفرد دکھاتے ہیں. تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے محمد حسن ناریجو کے فارم میں پیدا ہونے والے اس بچے کا نام ’سمبا‘ رکھا گیا ہے، جو کے 5جون کو پیدا ہوا۔ بکری کا یہ بچہ کہ جس کے کان غیرمعمولی طور پر لمبے ہیں جو پورے قد سے کھڑے ہونے کے باوجود زمین سے لگتے ہیں اور اسی وجہ سے 19 انچ (48 سینٹی میٹر) طویل کان والے سمبا کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروایا جائے گا۔ محمد حسن نے ایک ٹی وی پروگرام میں یہ بتایا کہ لیڑی نسل سے تعلق رکھنے والے جانوروں کے کان لمبے ہوتے ہیں لیکن سمبا کے کان غیرمعمولی طویل ہیں اور یہی وجہ ہے کہ شاید یہ دنیا کے سب سے لمبے کانوں کو والا بکرا بن سکتا ہے۔ محمد حسن ناریجو کے مطابق نشوونما کے ساتھ اس کے کان بھی مزید لمبے ہوتے جائیں گے۔ سعودی عرب میں حجازی نسل کے بکرے کے کانوں کی زیادہ سے زیادہ لمبائی 43 سینٹی میٹر نوٹ کی گئی ہے جبکہ سمبا کے کانوں کی لمبائی 48 سینٹی میٹر ہے جو ایک ریکارڈ بھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سمبا کی دیکھ بھال اور صفائی پر ایک ملازم مامور ہے اور اسے رکھنے کے لیے خاص پنچرہ بھی بنایا گیا ہے۔ سمبا کے سونے کے لیے ایک بستر بھی تیار کیا گیا ہے۔ محمد حسن ناریجو کہ مطابق سعودی عرب سے کئی افراد نے اسے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے مگر فی الحال وہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اس کا نام شامل کرانا چاہتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔