واسا راولپنڈی کا انوکھا کارنامہ: گھریلو صارف کو لاکھوں روپے کا بل تھما دیا

واسا راولپنڈی کا انوکھا کارنامہ: گھریلو صارف کو لاکھوں روپے کا بل تھما دیا
کیپشن: Vasa Rawalpindi's unique feat: handed over a bill of lakhs of rupees to a domestic consumer

ویب ڈیسک: واسا راولپنڈی نے گھریلو صارف کو 4 لاکھ 18 ہزار 600 روپے کا بل تھما کر انوکھا کارنامہ سرانجام دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق واسا راولپنڈی نے متاثرہ شہری کے گھر کو دستاویزات میں صابن فیکٹری ظاہر کر دیا۔ شہری کو موصول ہونے والے بل میں سابقہ اور موجودہ ریڈنگ کا کوئی تذکرہ نہیں۔ 

متاثرہ شہری کی شناخت شہروز طاہر کے نام سے ہوئی ہے۔ جس نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ سال 2023 میں گھر کا بل 914 روپے آتا تھا۔ تاہم سال 2024 کے آغاز میں یہ بل 37 ہزار اور اب 4 لاکھ تک پہنچ گیا ہے۔ واسا افسران نے 4 لاکھ کا بل تھما کر آن لائن بل ہسٹری غائب کر دی۔

Watch Live Public News