کرم: بارودی سرنگ دھماکے میں شہید 5 بہادر جوان فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

کرم: بارودی سرنگ دھماکے میں شہید 5 بہادر جوان فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک
کیپشن: Karam: 5 brave soldiers martyred in landmine explosion buried with military honours

ویب ڈیسک: 21 جون کو کرم میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے 5 بہادر سپوتوں کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 21 جون کو ضلع کرم میں دہشت گردوں کی جانب سے لگائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں 5 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔ 

ان سپوتوں میں 33 سالہ حوالدار عقیل احمد کا تعلق ضلع اوکاڑہ سے ہے۔ 30 سالہ لانس نائیک محمد طفیر شہید کا تعلق پونجھ سے ہے۔ 24 سالہ سپاہی انوز رفون کا تعلق اٹک سے ہے۔ اسی طرح 26 سالہ سپاہی محمد اعظم خان کا تعلق ہری پور سے اور 29 سالہ سپاہی ہارون ولیم کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ 

تمام شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔ نماز جنازہ اور تدفین میں سینئر حاضر سروس افسران و جوان، شہداء کے لواحقین اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر شہداء کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

Watch Live Public News