ویب ڈیسک: دوسری عالمی جنگ کے دوران تعلیم چھوڑنے والی خاتون نے 83 برس بعد 105 سال کی عمر میں اپنی ماسٹرز کی ڈگری مکمل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق 105 سالہ ورجینیا ہسلوپ نے 1940ء میں اسٹینفورڈ یونیورسٹی اسکول آف ایجوکیشن سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی تھی اور فوراً ہی ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے آگے پڑھنا شروع کر دیا تھا۔
اس وقت ورجینیا کے منگیتر جورج ہسلوپ کو دوسری عالمی جنگ میں خدمات انجام دینے کے لیے بلا لیا گیا جس کی وجہ سے دونوں نے شادی کر لی اور ورجینیا ہسلوپ کو اپنا فائنل تھیسز جمع کروانے سے پہلے ہی یونیورسٹی کیمپس چھوڑ کر جانا پڑا۔
اب اتوار کے روز اسٹینفورڈ کے گریجویٹ اسکول آف ایجوکیشن کے ڈین ڈینیئل شوارٹز نے ورجینیا ہسلوپ کو ماسٹرز کی ڈگری دی ہے۔