شہری کا ناک کے نتھوں میں 68 تیلیاں پھنسائے رکھنے کا عالمی ریکارڈ

شہری کا ناک کے نتھوں میں 68 تیلیاں پھنسائے رکھنے کا عالمی ریکارڈ
کیپشن: Guinness World Records
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ شہری پیٹر وان ٹینگن بسکوو نے ناک کے نتھوں میں بیک وقت 68 تیلیاں پھنسائے رکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق پیٹر یہ ریکارڈ قائم کرنے والے پہلے شخص ہیں اور انہیں  اسے حاصل کرنے کے لیے کم از کم 45  تیلیاں ناک میں رکھنا تھیں۔

ریکارڈ قائم کرنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ’حیرت انگیز طور پر ان تیلیوں کے رکھنے سے مجھے کوئی تکلیف نہیں ہوئی ‘۔ ’میرے نتھنے کافی بڑے ہیں اور جلد بہت لچکدار ہےجس  سے  مجھے خاصی مدد ملی ہے‘۔

ویسے اس ریکارڈ کو بھی فوراً ہی سے چیلنج کر دیا گیا ہے۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ پر قازکستان کے ایک شہری نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ اپنی ناک کے نتھوں میں ایسے کم از کم 100 تیلیاں لگا سکتے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ ریکارڈ کتنا عرصہ قائم رہتا ہے۔

Watch Live Public News