سیو فالز: امریکا میں رہائش پذیر چار بہنوں نے اب تک کی سب سے زیادہ مجموعی عمر کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان چاروں بہنوں کا تعلق امریکہ کی ریاست جنوبی ڈکوٹا کے شہر سیو فالز سے ہے چاروں بہنوں کی مجموعی عمر 22اگست کے مطابق 389 سال اور 197 دن ہے۔ ان بہنوں میں 93 سالہ جویل جانسن، 96 سالہ ڈورِس جانسن، 99 سالہ مارسین جانسن اور 101 سالہ آرلووین جانسن شامل ہیں۔ ان بہنوں نے یہ ریکارڈ گوبِل خاندان سے حاصل کیا ہے جن کی مجموعی عمر رواں سال کے ابتداء میں 383 سال سے زائد تھی۔ڈورِس جانسن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم سب ابھی تک زندہ ہیں اور یہ ایک ایسی چیز ہے جس کا جشن منانا چاہیئے۔