مصر کے محمد زکریا نے 16ویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ  جیت لی 

مصر کے محمد زکریا نے 16ویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ  جیت لی 

(ویب ڈیسک )   مصر کے محمد زکریا سولہویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2024 کے فاتح قرار دے دیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کا پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس کراچی میں انعقاد ہوا۔  چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ترجمان پاک فوج  کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ناصر اقبال چیمپیئن شپ کے رنر اپ رہے، چیمپئن شپ میں 5 ملکی اور 19 غیر ملکی کھلاڑی شریک تھے۔ چیمپئن شپ میں مصر، ہانگ کانگ، ملایشیاء، جمہوریہ چیک، جاپان، جرمنی، برطانیہ اور نیدرلینڈز کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے چیمپئن شپ کے فاتح اور رنر اپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اختتامی تقریب میں سول و عسکری معززین، اسپانسرز، قومی کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Watch Live Public News