پیپلزپارٹی نے ہمیں وزیراعظم بننے کی آفر کی مگر،، شوکت بسرا کا اہم بیان

پیپلزپارٹی نے ہمیں وزیراعظم بننے کی آفر کی مگر،، شوکت بسرا کا اہم بیان
کیپشن: Shaukat Mahmood Basra
سورس: publicnews

(محمدساجد)پی ٹی آئی کے رہنما شوکت بسرا نے کہا ہم تین جماعتوں سے کوئی بات نہیں کریں گے، عمران خان اپنی رہائی نہیں چاہتے وہ چاہتے ہیں کہ وہ آئین، قانون  اور عدالتوں کے ذریعےباہر آئیں گے، اسلام آباد سے تب تک نہیں اٹھیں گے جب تک اس جعلی حکومت کے وزرا کو جیلوں میں نہ بھیج دیں۔

پبلک نیوز چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے کہا قیدی نمبر 804 رہائی نہیں چاہتے ، وہ چاہتے ہیں جو بےگناہ ملکی جیلوں میں قید ہیں، ڈاکٹریاسمین راشد، عالیہ حمزہ، صنم جاوید اور دیگر کو رہا کیا جائے، پنجاب کے اندر عملی طور پر مارشل لا ہے، ہمارے اوپر ایف آئی آرز درج ہورہی ہیں، ہم نے تو کوئی قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا۔

شوکت بسرا نے کہا کہ عمران خان آئین، قانون  اور عدالتوں کے ذریعےباہر آئیں گے،  کسی ڈیل کے ذریعے اگر وہ اپنی رہائی چاہتے تو آج وہ وزیراعظم ہوتے اور حکومت میں ہوتے، ایک سال سے جو ظلم ہورہا ہے وہ برداشت نہ کرتے، لیکن بانی پی ٹی آئی اپنے کارکنوں کی رہائی چاہتے ہیں، وہ اپنا مینڈیٹ واپس چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا اگر آج وزیراعلیٰ پنجاب نےنوگو ایریا بنا دیا ہے، عدالتوں سے کہیں بھی ہمیں انصاف نہیں ملتا تو ہمارے پاس پرامن جدوجہد کا راستہ ہے،ہم مینڈیٹ واپس لینے کے مطالبہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے یہ قوم کی امانت ہے جو انہوں نے عمران خان کے حوالے کی ہے۔

اہم خبر دیتے شوکت بسرا نے کہا پیپلزپارٹی نے ہم نے کہا تھا آپ کو وزیراعظم بناتے ہیں اور آپ کے کارکنوں کو رہا بھی کرتے ہیں ہم نے اُن سے کوئی ڈیل نہیں کی، عمران خان جو  1 سال سے جیل کاٹ رہے ہیں وہ میرے اور آپ کے بچوں کے لئے کاٹ رہے ہیں، رول آف لا کے لئے کاٹ رہے ہیں۔

دنیا میں جگ ہنسائی ہورہی ہے کہ پاکستان کا سابق وزیراعظم نکاح کے جرم میں جیل کاٹ رہا ہے، جو انتہائی شرم کی بات ہے، ہم پرامن مہم چلائیں گے اُس وقت تک اسلام آباد سے اٹھیں گے نہیں جب تک فارم 47 کے ذریعے آئی  جعلی حکومت کے وزرا کو جیلوں  میں نہ بھیج دیں، تین جماعتوں ن لیگ، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم سے ہمیں کوئی بھی بات نہیں کرنی۔

Watch Live Public News